وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ 1000 اور 500 روپے کے پرانے نوٹ ختم
کرنے کے باوجود اگلے 72 گھنٹے یعنی 11 نومبر کی نصف شب تک سرکاری ہسپتالوں،
کوآپریٹیو دکانوں، سرکاری بسوں، ریلوے، ہوائی اڈوں، پٹرول پمپ اور ڈاکٹر
کے نسخے پر کیمسٹ کی دکانوں پر قبول
کئے جا ئیں گے۔ مسٹر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کے مفاد میں یہ
فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اسے کسی طرح کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں پرانے نوٹ قابل قبول ہوں گے تاکہ مریضوں کے علاج میں کسی طرح کی رکاوٹ نہ آئے۔